نئی دہلی (ویب ڈیسک)

بھارتی ریاست آسام اور بہار میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  بھارتی ریاست آسام اور بہار میں بدھ کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی، لوگ خوف کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے سے عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا  ، زلزلے کا مرکز سونت پور کے قریب زیر زمین 17 کلومیٹر بتایا گیا ہے۔زلزلے کے بعد 4 اعشاریہ 3 اور 4 اعشاریہ 4 کے دو آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے ہیں ۔