مقبوضہ کشمیر (ویب ڈیسک)

مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے دوران بھی بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروسز (کے ایم ایس) کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع پلواما میں محاصرے کی آڑ میں 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسز نے گزشتہ روز بھی ضلع شوپیاں میں محاصرے کی آڑ میں 4 نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

کے ایم ایس کے مطابق دو روز کے دوران بھارتی فورسز کے ریاستی دہشت گردی پر مبنی آپریشن میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔