اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج مسلسل جبرو استبداد سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے نہتے اور معصوم باسیوں میں خوف پھیلا رہی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ نہتے کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ان مقتولین کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ان پر جھوٹے مقدمات درج کئے جاتے ہیں لیکن اب دنیا بھارتی عزائم کو سمجھ چکی ہے اور مقبوضہ وادی میں بھارت کی گرفت بتدریج کمزور ہوتی چلی جا رہی ہے۔