بھارتی کسانوں کا جمعرات کو  ٹرینیں روک کر پورا ملک بند کرنے کا اعلان

کسانوں کے لیے ٹول کٹ بنانے بنانے والی ماحولیات کی کارکن دیشا راوی کی رہائی کیلئے مظاہرے تیز ہو گئے

نئی دہلی (ویب  نیوز)

بھارتی کسانوں کا زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے، آج (جمعرات کو) ملک بھر میں ٹرینیں روک کرپھر پورا بھارت بند ہو گا، کسانوں کے لیے ٹول کٹ بنانے بنانے والی ماحولیات کی کارکن دیشا راوی کی رہائی کے لیے مظاہرے تیز ہو گئے، کارکن کی رہائی کیلئے سول سوسائٹی اور طلبہ سڑکوں پر آ گئے۔ دلی پولیس ہیڈ کواٹر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔طلبہ لیڈر نے مودی سرکار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی مزدور کسان کی بات کرتا ہے وہ ملک دشمن ہو جاتا ہے۔ بنگلور میں بھی طلبہ اور سماجی کارکنوں نے دیشا کی رہائی کے مظاہرہ کیا، دلی پولیس نے بنگلور جا کر دیشا کو گرفتار کیا تھا۔ مغربی بنگال کے انتخابات میں بھی بی جے پی مخالف مہم چل پڑی۔ کسان رہنما ئوں کا کہنا ہے کہ زرعی ترقی کے مخالف کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دیا جائے گا۔26نومبر سے متنازع زرعی قوانین کے خلاف دھرنوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، لاکھوں کسان احتجاج میں شریک ہو چکے ہیں۔