بھارتی کسانوں کا بجٹ سیشن کے دوران پارلیمنٹ کے گھیرائو کی تیاریاں مکمل
خواتین کسان کالے کپڑے پہن کرریلیوں میں شریک ہوئیں،مظاہرین نے ہریانہ ایکسپریس وے بند کر دیا

نئی دہلی (ویب  نیوز)زرعی قوانین کے خلاف ڈٹے کسانوں نے مودی حکومت کو ہلا کررکھ دیا، مظاہرین نے بجٹ سیشن کے دوران پارلیمنٹ کے گھیرا ئوکی بھی تیاریاں کرلیں۔ کاشتکاروں نے دلی کی طرف جانے والی بڑی سڑکیں بلاک کر کے احتجاج کیا۔بھارتی کسانوں کے احتجاج کو 100 روز سے زائد گزر گئے۔ مظاہرین نے ہریانہ، پنجاب اور راجستھان کی ہائی ویز بلا ک کر دیں۔ ہزاروں مظاہرین نے ہریانہ ایکسپریس وے بند کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، خواتین کسان کالے کپڑے پہن کرریلیوں میں شریک ہوئیں۔پنجاب سے 50 ہزار خواتین کسان وومن ڈے پر دلی پہنچیں گی، بھارتی پنجاب میں بچے اوربڑے اپنے تحفظ کے لیے کرپان کے گر بھی سیکھ رہے ہیں، کسان رہنماں نے زرعی قوانین واپس نہ ہونے پر پارلیمنٹ کے گھیرا ئوکا اعلان کررکھا ہے، بھارتی پارلیمنٹ کا دوسرا بجٹ سیشن سے شروع ہورہا ہے۔کانگریس ہریانہ ریاست میں بی جے پی حکومت کے خلاف 10مارچ کو تحریک عدم اعتماد لا ئے گی ۔