بھارت میں برفانی تودہ گرنے سے سینکڑوں لوگ پھنس گئے،دس لاشیں برآمد

نئی دہلی (ویب نیوز  ) بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں کورونا وائرس کے دو ران ہی ایک اور قدرتی آفت نے لوگوں کو مصیبت میں ڈال دیا ،چمبولی ضلع کے سمنا علاقہ میں برفانی تودے گرنے سے سینکڑوں لوگ پھنس گئے ،  بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک 384 افراد کو بچایا گیا ہے اور انہیں محفوظ مقام پر لے جایا گیا ہے ، جن میں سے چھ لوگ سنگین حالت میں ہیں جبکہ دس نعشیں برآمد کی گئی ہیں۔  گزشتہ پانچ دنوں سے مسلسل برفباری اور بارش کی وجہ سے سمنا کے نزدیک  سمنا رمکھم روڈ سے چار کلو میٹر آگے برفانی تودہ گرگیا ، جس کی زد میں بارڈر روڈ آرگنائزیشن کا ایک دفتر اور دو لیبر کیمپ آگئے ۔ چونکہ فوج کے کیمپ متاثرہ علاقوں سے تین کلو میٹر کی دوری پر تھے تو ریلیف کا کام جلد شروع کردیا گیا ، لیکن بارش اور خراب موسم کی وجہ سے مسلسل امدادی کاموں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے