peshawar-brt-card

پشاور (ویب ڈیسک) 

پشاور میں جدید سفری سہولیات کے منصوبے بی آر ٹی کا کارڈ مہنگا کر دیا گیا ہے۔ زو کارڈ کی قیمت 100 سے بڑھا کر 250 روپے کرنے پر شہریوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیل کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں بی آر ٹی منصوبہ شہریوں کو سہولت دینے کے دعوے کیساتھ شروع کیا لیکن اب یہ سفر بھی شہریوں کو مہنگا پڑنے لگا ہے۔ ٹرانس پشاور نے بی آر ٹی زوکارڈ کی قیمت بڑھا دی ہے۔

بی آ رٹی میں سفر کرنے کے لیے زو کارڈ کی قیمت 100 روپے سے بڑھا کر ڈھائی سو روپے کر دی گئی ہے، جس پر شہریوں میں بھی تشویش پائی جا رہی ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ حکومت نے سہولت دینے کا وعدہ کیا، اب یہ سہولت بھی مہنگی کر دی۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق فری زو کارڈ کا کوٹہ ختم ہو گیا ہے۔ 250 روپے کے کارڈ میں 100 روپے کا بیلنس بھی شامل ہوتا ہے۔ بی آر ٹی کا سفر سستا ترین ہے۔ شہریوں کو ریلیف دیا جا رہا ہے۔

شہریوں کو سفری سہولیات میں آسانی فراہم کرنےکے نام پر شروع کی جانیوالی بی آر ٹی سروس میں کارڈ کی قیمت میں اضافہ پر سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے بھی تنقید کی جا رہی ہے۔