بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر دنیا کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں،عثمان بزدار
پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لازوال رشتے کو ختم نہیںکیا جا سکتا ،یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام

لاہور (ویب  نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر دنیا کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، نہتے کشمیریوں کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،پاکستان، کشمیر اور کشمیر پاکستان کے بغیر نامکمل ہے، دونوں ایک لڑی میں پروے ہوئے ہیں،کشمیریوں کے ساتھ ہمارا رشتہ محبت، بھائی چارے اوراخوت کا ہے۔ کشمیری عوام اپنے قیمتی لہو سے آزادی کی نئی تاریخ لکھ رہے ہیں،ہم   کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی قوت پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لازوال رشتے کو ختم نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بے گناہ لوگوں کی شہادت پر دنیا کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں۔