برمنگھم (ویب ڈیسک)

تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر دھرنا اور احتجاجی مظاہرو ں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نریندر مودی کی برطانیہ آمد  اورکورن ویل میں منعقدہ جی 7 کی کانفرنس  میں بھارتی وزیر اعظم کی شرکت کے موقع پر  مختلف کشمیری، پاکستانی، بنگلا دیشی، فلسطینی ،بھارت میں مختلف آزادی پسند سکھ تنظیمیں  سوشلسٹ  انسانی حقوق اور اقلیتوں کی تنظیموں  کے مشترکہ پلیٹ فارم  یونائیٹڈ  فرنٹ اگینسٹ مودی  کے پلیٹ فارم سے  11سے 13 جون تک دھرنا اور 12 جون کو بھرپور  احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ،اس میں تما م  نمایاں تنظیمیں اور ان کی قیادت شرکت کر یں گی،اپنے جاری بیان میں فہیم کیانی نے کہاکہ  بھارت کی نام نہاد جمہوریت بھارتی مظالم کشمیریوں کا قتل عام اور بھارت کا اصل روپ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا  کہ بھارت ایک دہشتگ رد ملک ہے  مودی دنیا کے امن کے لیے شدید  خطرہ ہے انسانیت کا قاتل اور دشمن ہے۔ انہوں نے کہا اس ضمن میں یونائٹیڈ فرنٹ اگینسٹ مودی نے  ممبران پارلیمنٹ، میڈیا مقامی کونسلز میں لابنگ شروع کر دی ہے  اور یونائٹد فرنٹ کا ہفتہ وار اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا  ملک بھر میں ہر طبقہ فکر کے سرکردہ کمیونٹی رہنمائوں  علما ئے کرام کے ساتھ رابطہ کیا جا رہا ہے  مختلف تنظیموں کے رہنمائوں نے  اس موقع پر اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا کہ مودی  کے خلاف بھرپور مہم شروع کی جائے گی  اور  دو دن د ھرنا  اور 12جون کو بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا فہیم کیانی نے کہا کہ  مودی آج کے دور کا ہٹلرہے مودی کے عزائم انتہائی خطرناک ہیں مودی  نے ایسے حالات پیدا کر رکھے ہیں کہ  بھارت کے اندر بھی  ااقلیتیںمحفوظ نہیں ہیں  ارد گرد کے ممالک بھی  مودی سے خوفزدہ ہیں  خطے کے حالات بڑے کشیدہ ہیں اور مودی کو گلے لگانا  دہشتگردوں کی حوصلہ آفزائی کے مترادف ہے  عالمی امن کے علمبرداروں کو  مودی  کے ساتھ تعلاقات استوار کرنے کی بجائے  بھارت کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے چاہئے مودی پر یورپ اور امریکہ میں داخلے پر جو ماضی میں پابندیاں تھیں انہیں بحال کیا جائے۔