Shafqat Mehmood Education Minister of Pakistan

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)

تعلیمی اداروں میں بڑھتے کیسز پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج ہوگی،
صوبائی وزرائے تعلیم، اعلیٰ حکام اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔

وزرائے تعلیم کانفرنس میں تین نکاتی ایجنڈا پر مشاورت ہوگی۔ اجلاس میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق اہم فیصلہ بھی کیا جائے گا۔
تعلیمی سال اپریل سے اگست منتقل کرنے پر مشاورت ہوگی، آٹھویں کلاس کے بورڈ امتحانات پر بھی غور ہوگا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مزید 26 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 893 ہوگئی۔
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 875 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 302 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 5 ہزار 535، سندھ میں ایک لاکھ 47 ہزار 787، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 22 بلوچستان میں
16 ہزار 26، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 320، اسلام آباد میں 20 ہزار 694 جبکہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 491 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 45 لاکھ 73 ہزار 768 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 376 نئے ٹیسٹ کئے گئے،
اب تک 3 لاکھ 16 ہزار 665 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 827 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 26 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 893 ہوگئی۔ پنجاب میں
2 ہزار 385، سندھ میں 2 ہزار 647، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 284، اسلام آباد میں 229، بلوچستان میں 152، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 104 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔