Prime Minister Imran Khan chairs meeting of National Coordination Committee on Housing, Construction & Development at Islamabad on 25th February, 2021

تعمیراتی سرگرمیوں سے روزگار کے مواقع فراہم ہونگے، وزیراعظم

اسلام آباد(ویب  نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تعمیراتی سرگرمیوں سے نہ صرف معاشی سرگرمیوں کی رفتار میں تیزی آئے گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوںگے۔وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاوسنگ، تعمیرات اورترقی کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔وزیراعظم نے تمام چیف سیکرٹریز کو منظوری کے عمل کیلئے چوکس رہنے کی ہدایت کی تاکہ اس میں کسی صورت میں تاخیر نہ ہو۔انہوں نے سوسائٹیوں ، تعمیراتی منصوبوں اور موجودہ غیرمنظور شدہ اور غیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کے حوالے سے نیا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ۔اخوت کے ذریعے کم آمدن رکھے والے افراد کیلئے حکومت کی جانب سے امدادی کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس کو بتایاگیا کہ حکومت نے سماجی تنظیموں کو پانچ ارب روپے فراہم کیے تھے۔منصوبے کی کامیابی کے پیش نظر حکومت نے اخوت کو مزید پانچ ارب روپے دینے کافیصلہ کیا ہے،اجلاس کو بتایاگیا کہ اخوت منصوبے کے تحت سولہ ہزار گھروں کی تعمیر رواں سال کے اختتام میں مکمل ہوجائے گی ۔وزیراعظم نے ہدایت کی تمام منظور شدہ سوسائٹیز اپنی متعلقہ ویب سائٹس پراعدادوشمار سے متعلق معلومات کی فراہمی کویقینی بنائیں