جاز نے جدید سہولیات سے آراستہ ڈیجیٹل ہاؤس کوئٹہ کا افتتاح کردیا

اسلام آباد۔(ویب نیوز )۔۔پاکستان کے نمبر ون 4Gآپریٹراور براڈ بینڈ فراہمی کے سب سے بڑے نیٹ ورک جاز(Jazz) نے کوئٹہ میں جدید سہولیات سے آراستہ”جاز ڈیجیٹل ہاؤس“ کا افتتاح کردیاہے۔

جاز میں کام کرنے والوں کی فلاح و بہبودکے عزم کے پیش نظر تیار کیا گیا یہ دفتر ملازمین کوایک متاثر کن ماحول فراہم کرے گا۔بریک آوٹ رومز،پراجیکٹ رومز سے لے کر کھڑے ہونے اور بیٹھنے کے لیے آرام دہ نشستوں کی بدولت یہ دفتر نہ صرف آنے والوں کو پرسکون ماحول دے گا بلکہ ڈیجیٹل سہولیات کی مدد سے بہترین ٹیم ورک کی حوصلہ افزائی بھی کرے گا۔مزید برآں اس دفتر کی مدد سے صوبہ بلوچستان،بالخصوص دیہی علاقوں میں جاز کی ڈیجیٹل سروسز کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے جاز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عامر ابراہیم کا کہنا تھاکہ ”یہ ڈیجیٹل ہاؤس جاز کی منفرد اقدارکا ثبوت اور کام کی جگہوں پرتیزی سے بدلتے رجحانات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی عمدہ مثال ہے۔جاز کے ملازمین کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے پیش نظر ہمیں امید ہے کہ جدید سہولیات سے آراستہ یہ دفترملازمین کی فلاح وبہبود،تسلسل سے سیکھنے کے عمل اور جدت کومزید اجاگر کرے گا“۔

بہتر دفتری ماحول کی بدولت جاز employer of choiceکے طورپر جانا جاتاہے۔ ملازمین کی ترقی اورحوصلہ افزائی کے مستقل عمل سے ڈیجیٹل پاکستان کی جانب کمپنی کو مقررہ اہداف حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے