جب راجہ فاروق حیدر ایل او سی پار کر کے مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے

بھارتی فوجی نے راجہ فاروق حیدر سے پوچھا ادھر کیا کررہے ہو؟

فاروق حیدر  بولے رفع حاجت کر کے واپس چلا جاوں گا

مظفر آباد(ویب ڈیسک ) آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ وہ  خود ایک بار غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کر گئے تھے۔ راجہ فاروق حیدر نے اسی بارے میں بی بی سی کو بتایا کہ انتخابات کی مہم کے دوران وہ بھی غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کر گئے تھے۔میں انتخابی مہم کے لیے اپنے علاقے میں گیا اور باتھ روم دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے رفع حاجت کے لیے مجھے لوگوں سے کچھ دور جانا پڑا۔ اچانک ایک شخص کی آواز آئی، اوئے تم ادھر کیا کر رہے ہو میں نے اوپر دیکھا تو انڈین فوجی تھا۔ میں نے اس کو بولا بھائی مجھے کیا پتا کہ یہ تمہارا علاقہ ہے، میں تو اب رفع حاجت کے بعد ہی واپس جاوں گا۔وہ سوال کیا کرتے ہیں تو اب کیا میں دہشت گرد بن گیا ہوں؟ کیا مجھے گرفتار کر لینا چاہیے تھا؟ میری جگہ کوئی عام شخص ہوتا تو اس کو گرفتار کر لیا جاتا یا گولی مار دی جاتی۔