جماعت الدعوہ کے 3 رہنماوں کو مزید دو مقدمات میں سزائیں

لاہور (ویب ڈیسک )لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم جماعت الدعو ہ کے رہنماوں کو مزید 2 مقدمات میں ساڑھے چودہ، چودہ سال قید کی سزائیں سنا دیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں جماعت الدعو ہ کے رہنماوں کے خلاف سی ٹی ڈی کی طرف سے لاہور اور سرگودھا میں درج مقدمات 23/19 اور 41/19 کی سماعت ہوئی۔گواہوں کے بیانات اور جرح مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کی طرف سے دونوں مقدمات میں جماعت الدعو کے مرکزی رہنما پروفیسر ظفر اقبال اور یحیی مجاہد کو ساڑھے 14،14 سال جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔گواہوں کے بیانات پر حافظ محمد سعید و دیگر رہنماوں کے وکیل نصیرالدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ کی طرف سے جرح کی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں جماعت الدعو کے رہنماوں کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سے جماعت الدعو کے رہنماوں کو اس سے قبل بھی 3 درجن سے زائد مقدمات میں سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔