جہانگیرخان ترین نے ٹی وی پر کیاوعدہ پورا کردیا،یوٹیلیٹی سٹور کورعایتی قیمت پر چینی فراہم کردی

خوشی ہے کہ چینی67روپے فی کلو کے حساب سے 20ہزارٹن یوٹیلٹی سٹور کوفراہم کرکے وعدہ پوراکردی،جہانگیرخان ترین

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماجہانگیرخان ترین نے ٹی وی پر کیاوعدہ پورا کردیا،خوشی ہے کہ چینی67روپے فی کلو کے حساب سے 20ہزارٹن یوٹیلٹی سٹور کوفراہم کرکے وعدہ پوراکردی۔ہفتے کوسوشل میڈیاپر جاری بیان میں کہاکہ میں خوشی کے ساتھ اس بات کی تصدیق کررہاہوں کہ جے ڈی ڈیلیو ملز لمیٹڈنے یوٹیلٹی سٹور کو20ہزارٹن چینی فراہم کردی ہے  چینی بھاری رعایتی قیمت پر دی گئی ہے فی کلو چینی 67روپے کے حساب سے یوٹیلیٹی سٹور کودی گئی ہے جبکہ چینی کی مارکیٹ میں قیمت 90روپے فی کلو ہے مجھے خوشی ہے کہ ٹی وی پر میں نے جو وعدہ کیاتھا وہ پوراکردیاہے۔