جی سی یو شعبہ سیاسیات نے بہترین مارچ پاسٹ دستے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ شعبہ نباتیات دوسرے نمبر پر رہا

لاہور (ویب ڈیسک)

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکی120ویں سالانہ کھیلوں کا آغاز۔ افتتاحی تقریب میں طلباء نے ملک بھر کے مختلف علاقوں کی ثقافت کے رنگ بکھیرے۔ اس موقع پر جی سی یو کے 26شعبہ جات کے چاق وچوبند دستوں نے مہمان خصوصی چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ عبداللہ خان سنبل اور جی سی یووائس چانسلر کو پر جوش سلامی پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کاکہنا تھا کہ طلباء کی تربیت اور انہیں برداشت کا سبق دینے کے لیئے سپورٹس انتہائی اہم ہے ۔انہوں نے کہا کہ جی سی یو کے کھلاڑی عالمی سطح پر بھی ملک کا نام روشن کر رہے ہیں، پاکستان میں طلباء طالبات کے لیے کھیلوں کے موقع پیدا کرنے چاہیے،یونیورسٹی کے 120 سالانہ سپورٹس گالا کے پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ جی سی یو شعبہ سیاسیات نے بہترین مارچ پاسٹ دستے کا اعزاز حاصل کیا،جبکہ شعبہ نباتیات دوسرے نمبر پر رہا۔اس موقع پر ۔تین روز تک جاری رہنے والے کھیلوں کے پہلے روز800میٹر ریس میں شعبہ فیزیکل ایجوکیشن کے وسیم اکرم اول رہے۔ کھیلوں کا اختتام 20 فروری کو جی سی یو اوول گرائونڈمیں منعقدہ تقریب میں ہوگا۔اس موقع پر نائب قاصد ریس،فی میل سٹاف ریس،چاٹی ریس،پیلو فائٹنگ، بوری ریس اور میوزیکل چئیر سمیت مختلف رنگا رنگ جم خانہ مقابلوںکا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ ان جم خانہ مقابلوں میں اولڈ روائینز بھی حصہ لیں گے۔