خضدار’سیکیورٹی فورسز کی کارروائی’3 دہشت گرد گرفتار،بھاری اسلحہ وبارود برآمد

سی ٹی ڈی قلات رینج اور ایف سی نے خفیہ اطلاع پر وڈھ میں مشترکہ کارروائی کی، 3دہشتگردفرار ہوگئے

دہشتگردوں کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے، قلات، خضدار اور لسبیلہ میں دہشتگردی کی منصوبہ سازی کررہے تھے

ٹھکانے سے کلاشنکوف، 25کلوگرام بارود، ایک ریموٹ کنٹرول، 2عدد ڈیوائس، 4آئی ای ڈیز سی، 4دھماکا خیز مواد کی پیٹیاں برآمد کر لی گئیں

خضدار(ویب ڈیسک )سی ٹی ڈی قلات رینج اور ایف سی نے خفیہ اطلاع پر وڈھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر کالعدم بی ایل اے کے3 دہشت گرد گرفتارکر لئے جبکہ 3فرار ہوگئے، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری اسلحہ،25کلوگرام بارود، 4آئی ای ڈیز سی اور 4دھماکا خیز مواد کی پیٹیاں برآمد ہوکر لی گئیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی قلات رینج کے مطابق خفیہ اطلاع پر وڈھ میں کارروائی کی گئی۔ جس میں کالعدم بی ایل اے کے تین دہشتگرد گرفتار جبکہ تین دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے کلاشنکوف، میگزین، 30کارتوس، 25کلوگرام بارود، ایک ریموٹ کنٹرول، 2عدد ڈیوائس، 4آئی ای ڈیز سی، 4دھماکا خیز مواد کی پیٹیاں برآمد ہوئیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا دہشتگرد وڈھ کے علاقے کلی شیر وڈھ میں پناہ لی ہوئی تھی اور قلات، خضدار اور لسبیلہ میں دہشتگردی کی منصوبہ سازی کررہے تھے۔ ملزمان سیکیورٹی فورسز پر حملے سمیت دیگر دہشتگردی کے واقعات میں بھی ملوث تھے۔