سکھر:خطرناک دہشتگرد گرفتار، دشمن ملک سے ٹریننگ حاصل کرنے کا انکشاف

گرفتار دہشتگرد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی

سکھر(ویب  نیوز)کاونٹر ٹیرراز ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے سکھر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے خطرناک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کوٹ بنگلو کے علاقے میں کارروائی کی اور کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کر لیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش دشمن ملک سے   ٹریننگ حاصل کرنے کا انکشاف کیا ہے، گرفتار دہشت گردسیکیورٹی فورسزپرحملوں میں ملوث ہے۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد نے بلوچستان میں مہران ہوٹل پر حملی میں ملوث ہو نے   کا اعتراف کیا جب کہ ایف سی کی گاڑیوں کو تباہ کرنیکا بھی اعتراف کیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے۔