پشاور (ویب ڈیسک)

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے گھروں کی چھتیں گرنے سے اب تک دو بچے جاں بحق اورچھ افراد زخمی ہو گئے، 8 گھروں کو نقصان پہنچا۔

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں جاری شدید بارشوں سے گھروں کی چھتیں گرنے سے شانگلہ میں دو بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر اضلاع میں گھروں کو نقصان پہچنے سے چھ افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر ہپستال منتقل کر دیا گیا۔

بونیر اورشانگلہ میں دو دو گھر جبکہ کرک، لوئر کوہستان، صوابی اور سوات میں ایک ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے، متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کونقصان کی تخمینہ لگانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔