نیویارک(صباح نیوز)

دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 215  جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 30لاکھ سے زائد ہو گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق     دنیا بھر میں عالمی وبا سے ہلاکتیں  2لاکھ 28ہزار 215ہو گئیں ، 30 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا کا شکار ہو چکے  ۔ امریکا کورونا  کے سامنے بے بس ہو گیا۔ ایک روز میں مزید 2390 افراد ہلاک ہو گئے جس کے باعث مجموعی تعداد  61 ہزار 669 تک بڑھ  پہنچ گئی جبکہ 10 لاکھ 64 ہزار 194 افراد متاثر ہیں۔امریکا میں وفاق کی جانب سے لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے سے متعلق پابندیاں  ختم ہوگئیں۔برطانیہ میں کورونا سے 26097 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 4 ہزار اموات نرسنگ ہوم میں ہوئیں۔ اسپین میں کورونا سے 24275 افراد، اٹلی میں 27682، فرانس میں 24087 کورونا سے ہلاک ہو چکے  اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی۔جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 400 سے بڑھ گئی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ترکی میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں، مزید 92 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔ایران میں کورونا سے اب تک 93 ہزار657 افراد متاثر ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 950 سے بڑھ گئی ہے۔بھارت میں کورونا سے مرنیوالوں کی تعداد 1079ہو گئی جبکہ 33,062 افراد متاثر ہیں۔