دھند کے باعث ٹریفک حادثات، 7 افراد جاں بحق،29زخمی

سمبڑیال میں ٹرک اور مزدا میں ٹکر سے 3افراد جاں بحق ہو گئے ، زخمی ہسپتال منتقل

ملتان میں ٹریفک حادثے کے باعث 1شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے

اسلام آباد (ویب  نیوز)ملک بھر میں دھند کے باعث حادثات میں 7افراد جاں بحق اور 29 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے قریب وزیرآباد روڈ پر دھند کے باعث ٹرک اورمسافر وین ٹکر اگئے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے،جاںبحق افراد میں رانا آصف ، وسیم ،عصمت اللہ اور آصف شامل ہیں۔ملتان میں بھی دھند کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے جبکہ وہاڑی میں ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے، ریسکیو ترجمان عبدالجبار کے مطابق حادثہ 4گاڑیوں کے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔کراچی میں دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔