پنجگور میں دہشت گردوں کاسیکورٹی فورسز پرحملہ، پاک فوج کے 3 جوان شہید ، ایک افسر سمیت 8زخمی

زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے، پانچ کی حالت تشویشناک  ہے ،آئی ایس ر

فائرنگ کا واقعہ ضلع پنجگور کے علاقے کاہان کی وادی گچک میںپیش آیا

راولپنڈی،کوئٹہ(صباح نیوز) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشت گردوںکی  سیکورٹی فوسز کی پٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ کے  نتیجے میں  سیکورٹی فورسز کے 3 اہلکار شہید جبکہ ایک افسر سمیت 8زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ضلع پنجگور کے علاقے کاہان کی وادی گچک میںپیش آیا۔زخمیوں میں سے 5 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔