Security personnel surround the Stock Exchange Building after gunmen's attack in Karachi, Pakistan, Monday, June 29, 2020. Special police forces deployed to the scene of the attack and in a swift operation secured the building.AP/PTI(AP29-06-2020_000075B)

دہشت گردی کامنصوبہ ناکام

راجن پور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5دہشت گرد ہلاک

بم اور بھاری اسلحہ برآمد کرلیاگیا

دہشت گردوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل،شناخت کاعمل جاری

راجن پور(صباح نیوز)راجن پور میں سی ٹی ڈی   نے دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے  پانچ دہشت گرد ہلاک کردئیے، بم اور بھاری اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔، دہشت گردوں کی

لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی گئیں۔گذشتہ روز عربی ٹبہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ راجن پور علاقے عربی ٹبہ میں کاونٹر ٹیررازم

ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے

10 سے 15 کلو وزنی بم اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جہاں ان کی شناخت سمیت دیگر ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔