روس کی پاکستان کو کورونا ویکسین کی فراہمی کی پیشکش

اسلام آباد(ویب ڈیسک )روس نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی فراہمی کی پیشکش کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کورونا ویکسین کے بروقت حصول کیلئے متعدد ذرائع سے رابطے میں ہے۔ کوشش ہے بہترین قیمت پر موثر ترین ویکسین حاصل کریں۔ روسی فیڈریشن سے ایک تجویز موصول ہوئی تھی تجویز کا مسودہ وزارت قومی صحت کو بھجوا دیا گیا ہے۔ وزارت صحت ریگولیشنز، نتائج اور ٹیسٹ سے متعلق معاملات کا جائزہ لے رہی ہے۔