سعودی سفیر نواف سعید احمد المالکی کی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات

ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین کھیلوں کے میدان میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم خطے میں مشہور ہے جس کی وجہ سے سعودی عرب میں بھی کرکٹ مقبول ہورہی ہے،نواف سعیدالمالکی

اسپورٹس ڈپلومیسی پر یقین رکھتی ہوںسپورٹس ڈپلومیسی کو بڑھانے کے لئے عمل اقدامات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،فہمیدہ مرزا

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر  نواف بن سعید احمد المالکی نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے مابین کھیلوں کے میدان میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم خطے میں مشہور ہے جس کی وجہ سے سعودی عرب میں بھی کرکٹ مقبول ہورہی ہے۔  ہم کرکٹ کے میدان میں پاکستان کے  تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں اور  سعودی عرب میں کرکٹ کوفروغ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل لوگوں کے لئے بہت ضروری ہے اور پر امن معاشرے کی اصل تصویر کو ظاہر کرنے کے لئے  دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون ضروری ہے۔ ملاقات میں کھیلوں کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  انہوں نے کھیلوں میں دونوں ممالک کی صلاحیتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔  دونوں  ممالک کے مابین کھیلوں کے فروغ اور سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے پر بھی غور کیا گیا.  وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے وزارت بین الصوبائی رابطہ وزارت کا دورہ کرنے پر سعودی عرب کے سفیر  نواف بن سعید احمد المالکی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اسپورٹس ڈپلومیسی پر یقین رکھتی ہیں. وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو نوجوانوں کی ایک بہت بڑی طاقت ملی ہے  جو کہ کھیلوں میں  بہت زیادہ صلاحیتوں  کا حامل ہے. پاکستان کے کھلاڑیوں میں بہت زیادہ ٹیلینٹ ہیلیکن ان کی مزید تربیت اور مدد کی ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کھیل کے شعبے میں ایک دوسرے کے مہارت اور تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں. جس کے لئے دونوں ممالک   ٹیموں اور کوچوں کے تبادلے جیسے اقدامات کا آغاز کر ے۔   انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں مفاہمت ناموں پر دستخط ہوئے ہیں لیکن ہمیں تعاون اور سپورٹس ڈپلومیسی کو بڑھانے کے لئے عمل اقدامات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ سکریٹری ، وزارت بین الصوبائی رابطہ مسٹر غفران میمن نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

#/S