اسلام آباد  ….سعودی عوامی ادارہ برائے پاکستانی زلزلہ زدگان کی طرف سے تعمیر نو کے کئی منصو بو ں کو متاثرین زلزلہ کے لیے آذاد کشمیر اور خیبر پختونحواہ کے علاقوں میں پایا تکمیل تک پہنچایاجا رہا ہے جس کے تحت نئے پراجیکٹ کا آغاز بھی جلد ہی کیا جارہا ہے۔ جس کے تحت مزید400 گھر باغ میں ، جبکہ بالاکوٹ کے لیے 50 گھر ، 26 سے زائد سکول اور 17 مساجد کے تعمیری منصوبوں کے علاوہ متعدد صاف پینے کے پانی کے پراجیکٹ اور بنیادی مراکز صحت پر کام کے آغازکے لیے حکمت عملی تیار کی جا چکی ہے۔ یہاں یہ بات بتانا ضروری ہے کہ سعودی عوامی ادارہ برائے پاکستانی زلزلہ زدگان نے اس سے پہلے 8000 گھر بالاکوٹ، باغ، اور مظفرآباد میں تعمیر کرکے مستقل رہائش کے لیے متاثرین کو دے چکا ہے جبکہ متعدد بنیادی مراکز صحت اور 28 سرکار ی و غیر سرکاری سکولوں کی تعمیر کر کے لوگوں اور طلباء وطالبات کو سہولیات پہنچائی جا رہی ہیں سعودی عوامی ادارہ برائے پاکستانی زلزلہ زدگان کے سرپرست اعلیٰ جو کہ سعودی عرب کے وزیر داخلہ بھی ہیں کی ہدایات کے مطابق تمام منصوبوں کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔ یہ بات ڈاکٹر خالد محمد عصمانی نے صحافیوں کو بتاتے ہو ئے کہا کہ وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز کی ہدایات کے بعد پاکستانی مستحقین کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے نئے منصوبوں پر کام کاآغاز جلد کر دیا جائے گا۔ جس سے آزاد جموں وکشمیر اور خیبرپختونحواہ کے ہزاروں متاثرین سہولتوں سے مستفید ہوتے ر ہیں گے ۔ سعودی عرب نے تمام اقدا م انسانی ہمدردی کے تحت اپنے پاکستانی مستحق بھائیوں کی مشکلات کو کم کر نے کے لیے کیا ہے۔