کراچی (ویب ڈیسک)

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی صبح سویرے کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں کے اچانک دورے پر پہنچ گئے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے سینیٹ جوزف کالج و اسکول اور سینٹ پیٹرک اسکول کا دورہ کیا۔ سینٹ جوزف کالج میں سماجی فاصلہ کے فقدان پر صوبائی وزیر نے پرنسپل کو فوری طور پر اسے ممکن بنانے کی ہدایت دی۔

صوبائی وزیر نے کلاسز میں جاری تدریسی عمل کا بھی جائزہ لیا اور طالبات سے ایس او پیز کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ صوبائی وزیر نے سینٹ جوزف و سینٹ پیٹرک گرلز اسکول میں تمام ایس او پیز اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے پر مذکورہ دونوں اسکولوں کی پرنسپلز کو سراہا۔