باغی اراکین شہریارسر، کریم بخش اوراسلم ابڑو پرتھپڑوں کی بارش کردی گئی

کراچی (ویب ڈیسک)

سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے اراکین نے 3منحرف ساتھیوں پرحملہ کردیا ،باغی اراکین شہریارسر، کریم بخش اوراسلم ابڑو پر اراکین کی جانب سے تھپڑوں کی بارش کردی گئی۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری تھا ،پی ٹی آئی کے اراکین ایوان سے غیر حاضر تھے، وقفہ سوالا ت کے دوران وزیرخوراک اسماعیل راہو اراکین کے سوالات کے جواب دے رہے تھے ، اس دوران تحریک انصاف کے 3منحرف ارکان کریم بخش گبول، شہریارشر اوراسلم ابڑو ایوان میں داخل ہوئے ۔حکومتی اراکین نے تینوں ساتھیوں کو خوش آمدید کہا حاضری لگانے کے بعد جیسے ہی تینوں ارکین اپنی نشستوں پر بیٹھے باہرسے پی ٹی آئی کے دیگر اراکین اچانک ایوان میں داخل ہوئے اورتینوں منحرف ساتھویں پر حملہ آور ہو گئے ۔ارکان کے شورشرابے اورگتھم گتھا ہونے پرڈپٹی اسپیکر نے اجلاس بدھ تک کیلئے ملتوی کردیا ۔

پی ٹی آئی کا الزام ہے تینوں ارکان کوپیپلزپارٹی نے اغوا کیا ہے جس پر اسلم ابڑو نیا غوا کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے ضمیرکے مطابق ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین نے ان کے ساتھی کریم بخش گبول کو اغوا کرلیا۔