مہنگائی، بیروزگاری کیخلاف کچھ نہیں کریں گے تو ایسے عوامی فیصلے آئیں گے، میڈیا سے گفتگو

لاہور (ویب ڈیسک)

مسلم لیگ ن کے رہنما  اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم جماعتوں کی کامیابی عوام کے جذبات کی ترجمانی ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری کیخلاف کچھ نہیں کریں گے تو ایسے عوامی فیصلے آئیں گے، سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم جماعتوں کی کامیابی عوام کے جذبات کی ترجمانی ہے، پی ڈی ایم اجلاس میں مستقبل کا لائحہ عمل مشاورت سے مرتب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے، حکومتی ترجمان جھوٹ بولتے اور سبز باغ دکھاتے ہیں، قیمتوں کا جائزہ لیں تو آج گروتھ ریٹ منفی میں جا رہا ہے۔