سینیٹ انتخابات’ شہباز شریف کی لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست مسترد
قومی اسمبلی ہال کے علاوہ کہیں اور ووٹ ڈالنے کی سہولت نہیں دی جاسکتی،الیکشن کمیشن

اسلام آباد (ویب  نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی لاہور میں سینیٹ انتخابات کے لئے ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست مسترد کر دی ۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ انہیں لاہور ہی میں سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔ الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست مسترد کردی ۔ الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ پہلے ہی اسیر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جاچکے ہیں، شہباز شریف سمیت دیگر اسیر ارکان قومی اسمبلی ہال میں ووٹ ڈال سکتے ہیں قومی اسمبلی ہال کے علاوہ کہیں اور ووٹ ڈالنے کی سہولت نہیں دی جاسکتی۔