پشاور۔۔سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لیا تو وہ بھی نااہلوں سے بھر جائے گا،مولانا فضل الرحمان

ملک میں کرپشن بڑھی ہے،براڈ شیٹ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیاہے۔ ملک کو مالی نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا

پی ڈی ایم متحدہے،اختلاف اور اختلاف رائے ہوتاہے،5فروری کو مظفر آباد میں یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے، 9فروری کو حیدرآبادمیں جلسہ ہوگا

مولانا شیرانی جماعت کاحصہ اب نہیں رہے ،تبصرہ مناسب نہیں،سینیٹ انتخابات کے لیے ہمیں حکمت عملی طے کرنی ہوگی،پشاورمیں میڈیا سے گفتگو

پشاور(ویب  نیوز)جے یو آئی (ف)کے مرکزی امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن میں اضافہ ہواہے۔براڈ شیٹ نے حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیاہے۔ ملک کو مالی نقصان کس نے پہنچایا۔ذمہ دار یہی حکومت ہے۔ ملک میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں ۔ملک میں ہر شعبہ زندگی حکومت کی ناہلی سے متاثر ہے۔اگر اس ملک کو بچانا ہے تو اس حکومت سے نجات دلانا اہم ہے۔پی ڈی ایم متحدہے۔اختلاف اور اختلاف رائے ہوتاہے۔5فروری کو مظفر آباد میں یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے۔ 9فروری کو حیدرآبادمیں کامیاب جلسہ کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمران بیوقوف تھے اور ایسے ہی احمق رہیں گے۔مولانا شیرانی جماعت کاحصہ اب نہیں رہے ہیں۔تبصرہ مناسب نہیں۔سینیٹ انتخابات کے لیے ہمیں حکمت عملی طے کرنی ہوگی۔ہم نے سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لیاتو وہ بھی ان نااہلوں سے بھرجائے گا۔پشاور میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جنگ حکومت کیساتھ ہے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ نہیں۔ اس سے ہمیں گلے شکوے ہیں اور شکایت اپنوں سے ہی ہوتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لیا تو وہ بھی ان نااہلوں سے بھرجائے گا۔ حکمران بیوقوف تھے اور ایسے ہی احمق رہیں گے۔ اگر اس ملک کو بچانا ہے تو اس حکومت سے نجات دلانا اہم ہے۔ ملک میں دوبارہ شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا حربہ اب ٹھس ہوچکا ہے۔ اب نیب خطرے میں ہے۔ کل آنے والی حکومت اسے ختم کردے گی۔ نیب افسران حدود میں رہیں۔ ذاتی دشمنیاں نہ پیدا کریں۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ملک کو مالی نقصان کس نے پہنچایا۔ذمہ دار یہی حکومت ہے۔ براڈ شیٹ نے حکومت کی کارکردگی کا پول کھولاہے۔ براڈ شیٹ کیس میں انکی نااہلی کی وجہ سے قوم کواتنابڑانقصان ہوا۔ ملک میں کرپشن میں اضافہ ہواہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے حکومت کی کرپشن کا بھانڈا پھوٹ دیا ہے۔مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم پر ہاتھ ڈالنا ملک کو تقسیم کرنے کے مترادف ہوگا۔ اس سے صوبوں کا احساس محرومی بڑھے گا جو بغاوت کی تحریکوں میں بدل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس پی ٹی ائی کے گلے میں پھندا ہے۔ 23 اکاؤنٹس الیکشن کمیشن کو دئیے گئے ان پر فارن فنڈنگ کے حوالے سے بات ہونی چاہیے۔