وزیرِاعظم کے گرین اینڈکلین پاکستان پروگرام کی شیخوپورہ میں دھجیاں اڑا دی گئیں

شہر کی مین شاہراہ لاہور سرگودھا روڈ پر لگائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی پودے انتظامیہ کی عدم توجہی اور نااہلی کی نذر ہونے لگے

شیخوپورہ ( ویب ڈیسک )وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کے گرین اینڈکلین پاکستان پروگرام کی شیخوپورہ میں دھجیاں اڑا دی گئیںشہر کی مین شاہراہ لاہور سرگودھا روڈ پر لگائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی پودے انتظامیہ کی عدم توجہی اور نااہلی کی نذر ہونے لگے، دیکھ بھال کے فقدان کے باعث پودوں کی چوری کی بھی اطلاعات مسلسل موصول ہورہی ہیں جبکہ ضلع کے مختلف مقامات سے درختوں کو کاٹ کر غائب کرنے کے بھی واقعات تسلسل سے جاری ہیں جس کی روک تھام کیلئے متعلقہ افسران نہ صرف کاروائی سے قاصر ہیں بلکہ درختوں کی چوری کے واقعات کو ہی سرے سے تسلیم کرنے کو تیار نہیں، ذرائع کے مطابق متعلقہ محکموں کے ریکارڈ کو سامنے رکھتے ہوئے ضلع پھر کے سرکاری درختوں کو شمار کیا جائے تو حقائق کھل کر سامنے آجائیں گے، زرعی ضلع ہونے کے ناطے شیخوپورہ کاکوئی بڑا روڈ ایسا نہیں جس پر درخت موجود نہ ہوں جبکہ ان درختوں کا جلد سوکھنا بھی ممکن نہیں لہذاٰ درختوں کی اس چوری کو انوکھے ڈھنگ سے انجام دیا جارہا ہے پہلے درختوں کے تنوں کو چھوٹے چھوٹے کٹ لگا کر چھوڑ دیا جاتا ہے اور چندروز تک جاری رکھے جانے والے اس عمل کے دوران درخت سوگھنے لگتا ہے جسے ٹریکٹر ٹرالی مدد سے اگھیڑ اور ٹرالی میں ڈال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا جاتا ہے اس طریقہ واردات کے تحت اب تک ضلع بھر کے مختلف مقامات سے سینکڑوں قیمتی درخت چوری کئے جاچکے ہیں خصوصاً کیکر اور شیشم کے درخت چوری کیے گئے ہیں جن کی تعداد اب نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے مگر درختوں کی چوری کی روک تھام کیلئے نہ تو کوئی مو ثر اقدام اٹھایا گیا ہے نہ ہی درختوں کی دیکھ بھال یقینی بنانے کیلئے کوئی لائحہ مرتب کیا جارہا ہے، شہری حلقوں نے وزیر اعظم عمران خان سے متعلقہ محکموں کے افسران کے خلاف فوری کاروائی عمل میںلانے اور درختوں و پودوں کی موثر نگہداشت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔