وزیر ریلوے نے سعودی سفیر کی وزارت ریلوے آمد پر انہیں گلدستہ پیش کیا

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،شیخ رشید

اسلام آباد(ویب ڈیسک)

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید سے سعودی سفیر نواف سعید احمد المالکی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر ریلوے نے سعودی سفیر کی وزارت ریلوے آمد پر انہیں گلدستہ پیش کیا۔ سعودی سفیر نے خیر مقدم پرشکریہ ادا کیا اور شیخ رشید  کی صحت سے متعلق پوچھا۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اسلامی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے بین الاقوامی امور پر ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے۔