صدر نے ہائرایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس2021 کی منظوری دیدی

ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق 26مارچ سے ہوگا، تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہوں گے

اسلام آباد( ویب  نیوز) صدرِ مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)ترمیمی آرڈیننس2021کی منظوری دیدی۔آرڈیننس کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خودمختاری ختم کر دی گئی ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق 26مارچ سے ہوگا۔ آرڈیننس کے مطابق ایچ ای سی کے تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہوں گے، چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2سال، ارکان کی تعیناتی 4 سال کیلئے ہوگی۔وفاقی حکومت نے سابق چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کو26 مارچ کو مدتِ ملازمت ختم ہونے سے پہلے ہی ہٹا دیا تھا۔