طلال چودھری نے تنظیم سازی کا جھوٹ بولا، ان کا جھگڑا خاتون رکن قومی اسمبلی سے ہی تھا، رپورٹ رانا ثنااللہ کو جمع کرا دی

 یہ دونوں کا ذاتی معاملہ ہے، اگر کوئی فریق شکایت کرے گا تو پارٹی ایکشن لے گی،رانا ثنااللہ

لاہور (ویب ڈیسک)

مسلم لیگ ن کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ رانا ثنااللہ کو جمع کرا دی ہے جس کے مطابق طلال چودھری تنظیم سازی کے لئے خاتون رکن اسمبلی کے گھر نہیں گئے بلکہ وہ خود اپنی مرضی سے وہاں گئے تھے۔طلال چودھری کا خاتون لیگی رکن قومی اسمبلی سے جھگڑے کا معاملہ، ن لیگ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اپنی رپورٹ تیار کر لی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طلال چودھری نے تنظیم سازی کا جھوٹ بولا، ان کا جھگڑا خاتون رکن قومی اسمبلی سے ہی تھا۔رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ دونوں کا ذاتی معاملہ ہے، اگر کوئی فریق شکایت کرے گا تو پارٹی ایکشن لے گی۔