عاشورہ.. صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے پاک آرمی اور رینجرز کے تعینات دستے ہائی الرٹ

لاہور (ویب ڈیسک )عاشورہ محرم الحرام کے دوران صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے پاک آرمی اور رینجرز کے تعینات دستے ہائی الرٹ ، تفصیلات کے  مطابق عاشورہ محرم الحرام میں امن وامان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے پنجاب حکومت نے ضلعی حکومتوں کی درخواستوں پر پاک آرمی اور رینجرز کے دستے بجھوائیتھی ،جنوں نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں پاک فوج اور رینجرز کی نفری ہے اس وقت پاک فوج کی تریسٹھ اور رینجرز کی ترتالیس کمپنیاں صوبے بھر تعینات کی گئی ہیں ۔وزیر اعلی کو بھجوائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرگودھا سمیت صوبے بھر میں چھتیس ہزار ایک سو اٹھتیس مجالس منعقد ہونگی جبکہ نو ہزار ایک سو اٹھارہ ماتمی جلوس نکالے جائیں گئے ۔ پولیس کی جانب سے صوبے بھر میں مجالس اور جلوسوں کو سیکورٹی کے اعتبار سے کیٹیگریز میں تقسیم کر لیا ہے ۔ سیکورٹی کے حوالے سے ضلع سرگودھا کو 7سیکٹروں میں رکھا گیا ہے ، سٹی ، صدر  ، کوٹ مومن ، بھلوال ، شاہ پور ، سائیوال اور سلانوالی سرکل شامل ہے ،

محرم الحرام سکیورٹی خدشات کے باعث مختلف شہروں میں آج 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی، جبکہ شہر سرگودھا کی حدود میں 10 محرم الحرام کو صبح 08 بجے سے رات 10 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی ، زرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے عاشورہ محرم الحرام پر سیکورٹی خدشات کے باعث وفاقی حکومت کو سرگودھا سمیت صوبے بھر میں 9 اور 10محرم الحرام کو موبائیل فون سروس معطل کرنے کی درخواست دی تھی جس پر پی ٹی اے نے سرگودھا میں 10 محرم الحرام کو صبح 8سے رات 10 بجے تک جلوسوں گزرنے اور سٹی سرگودھا کے علاقوں میں موبائیل فون بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ دیگر 35 اضلاع میں 9 اور 10 محرم الحرام جلوسوں کے اختتام تک سروس بند رکھی جائے گئی