اسلام آباد (ویب ڈیسک)

انسانی حقوق کی وقاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے دیرینہ تنازعے کو حل کرنے کیلئے بھارت کے ساتھ مذاکرات کا خواہاں ہے ۔ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنا چاہئیے کیونکہ پورے خطے کا امن اس سے وابستہ ہے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کے دوست ممالک ہمیشہ سے تنازعہ کشمیر سمیت بھارت کے ساتھ تمام دیرینہ مسائل حل کرانے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ترکی ،ایران اور ملائشیا سمیت مسلمان ممالک نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے اور اسے سراہا ہے ۔ڈاکٹر مزاری نے کہاکہ غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے ۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بے گناہ کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے.