لاہور (ویب ڈیسک)

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کی 21 تحصیلوں میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کی منظوری دیدی، گرین سپورٹس پروگرام کے تحت ایک ہزار گراؤنڈز بنائے جائیں گے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا یہ اقدام پنجاب کے روایتی کھیلوں کی سرپرستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کے درخشاں مستقبل کے روشن ستارے ہیں، جنہیں چمکتا دھمکتا دیکھنے کیلئے وزیراعلی عثمان بزدار نے سپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر، گرین سپورٹس پروگرام کے تحت 1000 گراونڈز بنانے کی منظوری دی، انڈر 16 ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ، باکسنگ، جیولن تھرو اور اتھلیٹکس مقابلوں میں عالمی معیار کی ٹریننگ بزدار حکومت کا نوجوانوں کو تحفہ ہے۔