اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیراعظم عمران خان نے شکایات کے فوری ازالے کیلئے سٹیزن پورٹل کا ماہانہ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کی شکایات کے موثر اور فوری ازالے کیلئے پاکستان سٹیزن پورٹل کاماہانہ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ایم آفس نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں تمام شکایات پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے۔ افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ پورٹل پر شہریوں کی موصول ہونے والی رائے کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے پاکستان سیٹزن پورٹل کے ذریعے تقریبا پانچ لاکھ افراد کی شکایات نمٹا ئی گئی ہیں۔ اس حوالے سے تمام وفاقی اداروں، صوبائی چیف سیکرٹریوں اور پولیس کے انسپکٹر جنرلز کو سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔