غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ  ‘سلیم مانڈوی والا  سمیت دیگر کوطلبی نوٹس جاری

سلیم مانڈ وی والا سمیت دیگر ملزمان کو 4 فروری کو پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد (ویب نیوز )اسلام آباد کی احتساب عدالت نے  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون سمیت دیگر کو سرکاری پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ منگل کوا سلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈووی والا، سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون سمیت دیگر کے خلاف نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر غیر قانونی پلاٹس الاٹ ریفرنس کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سلیم مانڈ وی والا سمیت دیگر ملزمان کو 4 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے ملزمان کی طلبی کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے انہیں4فروری کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ریفرنس میں ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈووی والا اور دیگر ملزمان پر سرکاری پلاٹ عبدالغنی مجید کو بیچنے کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق ان پلاٹس کی رقم کی ادائیگی جعلی بینک اکائونٹس سے کی گئی۔