15 اگست کو یوم سیاہ منانے کی تیاریاں مکمل، اس روز صبح دس گیارہ بجے فرانس میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی انڈیا سفارت خانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا آغاز کریں.

15 اگست کو جس دوران بھارتی سفارت خانہ میں یوم جمہوریت کی تقریبات شروع ہوں گیں اس دوران انڈین سفارت خانہ پیرس کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرین مقبوضہ کشمیر میں ایک سال زیادہ عرصہ سے جاری لاک ڈاون اور اس دوران بھارتی مسلح افواج کے مظالم پر مبنی پوسٹر، بینر اور پوسٹ کارڈ اٹھائے بھر پور مظاہرہ کر رہے ہوں گے۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر سفارت خانہ کے باہر کشمری اور پاکستانی کمیونٹی پوسٹر بینر اٹھائے احتجاج کریں گے، اس سلسلہ میں پاکستانی کمشیری رہنماؤں کا اہم اجلاس جموں کشمیر فورم کے صدر مرزا آصف جرال کی دعوت پر منقد ہوا جس کشمیر انٹرنیشنل پیس فورم کے صدر زاہد اقبال ہاشمی 4 اور 5 اگست کو بھارت کے خلاف بھر پوراحتجاج اور ریلی پر کشمیری پاکستانی کمیونٹی کے بھر پور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے توقع ظاہر کی 15 اگست کو بھی اسی قسم کا جذبہ دیکھنے کو ملے گا، اسی طرح کے جذبات کا اظہار آصف جرال ، ذوالفقار عزیز ،سردار اخلاق آحمد  نے کیا ۔

اس موقع ذوالفقار نکیال نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ سفارت خانہ کے سامنے مظاہرے کے لیے تجاویز پر آج غور کیا جاتا اور فیصلے ہوتے تاہم اس مظاہرے کو کامیاب بنانے پر زور دیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر میاں محمد حنیف، چیرمین علی اضغر راجہ، رضوان لنگڑیال ، پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ ،چوہدری سجاد ڈوکہ اور پاکستان پیپلزپارٹی سینئر راہنما مرزا عتیق الرحمٰن نے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے پاکستانی کشمیری کمیونٹی سے بھرپور شرکت کی اپیل کی۔

پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر عابد ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم میں سے بعض دوست صرف لیڈر شپ اور فوٹو سیشن پر زیادہ توجہ دیتے ہیں جو سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا،  انہوں مظاہرے میں بھر شرکت کا یقین دلایا اور کہا کہ مظاہرے کے شرکا انڈین سفارت خانے میں آنے والوں پر عیاں کریں انڈیا نام نہاد جمہوریت کا پول کھولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیوں نے مقبوضہ کشمیر میں سال زیادہ عرصہ سے لاک ڈاون کرکے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا رکھا ہے۔

اجلاس میں 5 اگست ریلی کے اختام پر پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کی مذمت کی گئی اور اس مسلسلہ کو حل کرنے پر زور دیا گیا ۔

اجلاس کے اختام پر مقبوضہ کشمیر میں کشمیریرں کی مشکلات کے جلد حل اور شہدا کے علاوہ ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔