سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تعاون سے پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن

ہاکی چیمپئن شپ 2021ء 25جنوری کو شروع ہوگی

لاہور (ویب  نیوز)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تعاون سے پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ 2021ء 25جنوری بروز پیر کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہورہی ہے، افتتاحی تقریب شام 6بجے منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی ہوں گے، تقریب میں سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ، سابق اولمپیئن ،ٹاپ سپورٹس سٹارز اور ہاکی کے کھلاڑی شرکت کریں گے، چیمپئن شپ میں پنجاب کی 9ڈویژنز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،افتتاحی تقریب میں کھلاڑی مارچ پاسٹ کریں گے کلچرل اورمیوزکل پرفارمنس کے ساتھ ساتھ فائرورک کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا، چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 7فروری کو منعقد کی جائے گی جس میں کامیاب ٹیموں اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات دیئے جائیں گے۔

#/S