اپوزیشن عمران خان کو زیر نہیں کر سکتی،سینیٹر شبلی فراز

لانگ مارچ سے متعلق وقت آنے پر فیصلہ کریںگے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی پریس کانفرنس

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ سے متعلق وقت آنے پر فیصلہ کریں گے۔دنوں ہفتوں میں مہنگائی ختم ہو جائے گی۔کرپشن کے کورونا سے بھی قوم کو نجات دلوائیں گے۔اپوزیشن کی رکاوٹیں اپنی موت آپ مر جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب پی آئی ڈی  میں ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ناٹک سے عوام کا کوئی تعلق نہیں ہے۔پی ڈی ایم کا کورونا کرپشن گاھے بگاھے نظر آتا ہے مگر عوام اس سے دور رہتے ہیں کیونکہ انہوں معلوم ہے کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے ملک کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں اپوزیشن کی یہ رکاوٹیں جلد اپنی موت آپ مر جائیں گی جلسوں سے حکومت نہیں جائے گی۔سیاسی شعبدہ بازوں کے فریب میں عوام نہیں آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے مہنگائی عارضی ہے ہفتوں دنوں میں ختم ہو جائے گی۔پی ڈی ایم کے جلسوں کو عوامی پزیرائی نہیں تحریک انصاف تنہاء پی ڈی ایم سے دس گنا بڑا جلسہ کر سکتی ہے ملتان کا کمزور شو تھا اپوزیشن ہر چیز کو داؤ پر لگانا چاہتی ہے کہ ان کی کرپشن اور لوٹ مار کا نظام دوبارہ بحال ہو۔ان کے خاندان کے لوگ تو گھروں میں محفوظ ہوتے ہیں ملک سے باہر ہیں یہ عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں اپوزیشن عمران خان کو زیر نہیں کر سکتی۔اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ سے متعلق وقت آنے پر فیصلہ کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فون سننا سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی بڑی بات نہیں ہے میرے بھی فون سنیے جاتے ہوںگے۔