اسلام آباد(صباح نیوز) 
وزیرِ اعظم عمران خان نے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو ہدایت  کرتے ہوئے کہا  کہ ہر شعبے کے لئے حفاظتی اقدامات پر مبنی جامع ایس او پیز  تیار کیے جا چکے ہیں جن پر عمل درآمد کرانے کے لئے عوامی نمائندگان متحرک کردار ادا کریں۔حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں لاک ڈائون میں بتدریج نرمی کی جائے گی۔وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں ملک بھر سے پی ٹی آئی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، صوبائی وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں کورونا کی صورتحال، حکومتی اقدامات اور مرض سے متعلق خدشات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ارکان اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں میں کورونا کی صورتحال پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی، وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا وائرس کی صورتحال اور روک تھام کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی ۔ وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کے بارے میں پارٹی اراکین کو گائیڈ لائینز فراہم کرتے ہوئے انہیں اپنے اپنے حلقوں میں ٹائیگرفورس کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس سے خطاب   کرتے ہوئے  وزیراعظم  عمران خان نے کہا کہ ممبران اسمبلی  مشکل کی اس گھڑی میں نہ صرف عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کریں بلکہ عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ترغیب دیں تاکہ جہاں ہر طبقے کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے وہاں کورونا وائرس کے پھیلائو کو موثر طریقے سے روکا جا سکے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زمینی حقائق خصوصا ملکی معاشی حالات اور عام آدمی کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں لاک ڈائون میں بتدریج  نرمی کی جائے گی تاہم ہر شعبے کے لئے حفاظتی اقدامات پر مبنی جامع ایس او پیز  تیار کیے جا چکے ہیں جن پر عمل درآمد کرانے کے لئے عوامی نمائندگان متحرک کردار ادا کریں۔  انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر عوام کو ہرممکن  ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل حالات کے باوجود مجموعی طور 1.25کھرب روپے کے معاشی پیکیج  کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سوا ایک کروڑ مستحق خاندانوں کو بارہ ہزار روپے کی فراہمی کا عمل نہایت شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ مزدوروں اور ورکرز کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے بھی ایک خصوصی پروگرام کا اجرا کیا گیا  ۔ انہوں نے ہدایت کی  کہ تمام منتخب عوامی نمائندگان اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے حلقے میں تمام مستحقین حکومت کی جانب سے دیے جانے والے ریلیف پیکیج سے با آسانی مستفید ہوسکیں۔  انہوں نے کہا کہ  یہ امر نہایت حوصلہ افزا ہے کہ کورونا کی مشکل صورتحال سے نمٹنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں میں معاونت کے لئے ملک کے طول و ارض میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے نہایت جوش و خروش سے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں شمولی
.