اندرون وبیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

لاہورا یئرپورٹ کارگو پردوران تلاشی پارسلز سے کروڑوں کی ہیروئن برآمد کی گئی

میانوالی کے ایم ایم روڈ پر ہرنولی موڑ کے قریب دوران تلاشی منشیات برآمد ہوئی

لاہور (ویب  نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف ) پنجاب نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اندرون وبیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کارگو پردوران تلاشی مشتبہ پارسلوں سے کروڑوں کی منشیات برآمد کی گئی۔ ہیروئن کو بڑی مہارت کے ساتھ بیلٹ اور لیڈیز کپڑوں کے اندر چھپایا گیا تھا۔ پارسل محمد جمیل جو کہ سیالکوٹ کا رہائشی ہے کے نام سے انگلینڈ میں عامر زبیر کے لئے بک کیا گیا تھا جبکہ دوسرا پارسل نازیہ پروین جو کہ گوجرانوالہ کی رہائشی ہے، کے نام سے لندن احمد کے نام سے بک کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ تیسری کارروائی میں لاہور کے علاقے شادباغ انڈر پاس رنگ روڈ پر کارروائی کے دوران منشیات برآمد جبکہ چوتھی کاروائی میانوالی کے علاقے ایم ایم روڈ پر ہرنولی موڑ کے قریب ہوئی۔ جہاں پر دوران تلاشی منشیات برآمد ہوئی ،برآمد ہونے والی منشیات میں تقریباً 98 .920 گرام ہیروئن 1.200 کلوگرام آئس(ice) اور 55 کلو گرام چرس شامل ہیں ملزمان بنام مومن جو کہ ساتھ وزیرستان کا رہائشی ہے اور عبدالرئوف جو کہ شاہ میرا لاہور کا رہائشی ہے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔