لاہور، گوجرانوالہ ( ویب  نیوز)

لاک ڈائون والے علاقوں میں شاپنگ مالز،ریسٹورنٹ،دفاتربند رہیںگے، محکمہ صحت

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظرلاہور،گوجرانوالہ،حافظ آباداورگجرات کے مزیدعلاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون لگادیا گیا ۔محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہورکے16 ،گوجرانوالہ،گجرات ایک ،ایک اورحافظ آباد کے مزید 3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون لگادیاگیا ۔لاہورمیں جوہرٹان،ٹائون شپ،عسکری 10،ڈی ایچ ایفیز1،فیز3اوراقبال ٹائون کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون لگا دیاگیا۔گوجرانوالہ میں وحدت کالونی کی گلیوں کو بند کردیا گیاہے۔حافظ آباد میں گائوں کسوکی،سرائے عالمگیرگجرات کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگادیا گیا ۔محکمہ صحت کے مطابق لاک ڈائون والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورنٹ،دفاتربند رہیں گے۔