لاہور ،دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ،5دہشتگرد گرفتار

ملزمان سے سے بارودی مواد، اسلحہ، افغانی کرنسی اور بھارتی ویزا فارم برآمد

لاہور(ویب ڈیسک ) کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے لاہور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 5دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے شاہدرہ میں کارروائی کر کے مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کی شناخت ثمرقند، عبدالرحمان، وزیر گل، عصمت اللہ اور عمران کے نام سے ہوئی۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق مبینہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، اسلحہ، بھارتی و افغانی کرنسی اور بھارتی ویزا فارم،حساس مقامات کی ویڈیوز اور تصاویربرآمد ہوئیں۔مبینہ دہشت گردوں کو حملے کا ٹاسک جلال آباد افغانستان میں دیا گیا تھا۔ جو سول سیکرٹریٹ لاہور پر حملہ کرنے کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔مبینہ دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے جو دو ماہ قبل پاکستان پہنچے تھے۔سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔