لاہور (ویب ڈیسک)

صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرد ہواوں نے آج باغوں کے شہر کا رخ کر لیا۔ بادل صبح سے ہی آسمان پر چھائے ہوئے تھے جو ایبٹ روڈ، لکشمی چوک اور شملہ پہاڑی سمیت علاقوں میں برسے تو درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہو گئی۔ سردی بڑھنے پر شہری موسم کا لطف اٹھاتے نظر آئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔