اسلام آباد  – صباح نیوز

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مریم نواز کی ضمانت عدالتی فیصلہ ہے۔کیس میں نیب مدعی کی حیثیت سے اپنا تفصیلی موقف دینے کا مجاز ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ بلاامتیاز ہر شہری پر قانون کا یکساں اطلاق عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا مشن ہے۔”دو نہیں ایک پاکستان” کے نعرے کی عملی تعبیر کیلئے پر عزم ہیں۔