لاہور (صباح نیوز)

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے چینی اور آٹاسکینڈل کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ـ کمیشن کے سامنے شاہد خاقان عباسی اور انجینئر خرم دستگیر خان پیش ہوں گےـ حکومت اور وزیر اعظم عمران نیازی کی کورونا وائرس وباء اورمعاشی بحران سے نمٹنے کے لئے پالیسی کنفیوژن کا شکار ہے ـ ان کی تمام ترتوجہ چینی اور آٹا پر مارے گئے ڈاکہ سے خود کو بچانے پر مرکوز ہے ـ چینی اورآٹاکے ڈاکہ میں براہ راست وزیر اعظم عمران نیازی اوروزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ذمہ دار ہیں ـکمیشن ایف آئی اے اور نیب کا مقصدعمران نیازی اورعثمان بزدارکو بچانا ہے ـ وزیر اعظم نے سپیکرقومی اسمبلی کا لاک ڈاؤن کر رکھا ہے ـ اگر کابینہ کا اجلاس بلایا جا سکتا ہے تو قومی اسمبلی کا اجلاس کیوں نہیں ہو سکتاـ سیاسی مخالفت پر جتنا بھی گند اچھالا جائے ہم سچ اور حق بیان کرتے رہیں گے ـوزیر اعظم کی کنفیوژن کے باعث خدا نخواستہ بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے ـ مسلم لیگ ن کے ذمہ داران اور کارکنوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ بلا امتیاز قوم کی خدمت کرتے رہیں اور ضرورتمندوں وسفید پوش خاندانوں کو گھروں میں امداد پہنچائیں ـتیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر انتہائی کمی کا فائدہ عوام کومنتقل کیا جائے اورپٹرول وڈیزل کی قیمت 50 روپے فی لیٹر مقرر کی جائےـ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے میڈیا لنک پر سی ای سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاـ اجلاس میں حال ہی میں فوت ہوجانے والے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی سیاسی اور قومی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیاـ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج اور حکومت کی جانب سے جاری مظالم کی شدید مذمت کی گئیـ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان ایک جانب بھارتی مظالم کا اور دوسری جانب کورونا وائرس کا مقابلہ کر رہے ہیں ـ انہوںنے میڈیا پر جاری سنسرشپ اور انتقامی کارروائیوں کو ختم کرنے اور میر شکیل الرحمن کو رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیاـ اجلاس میں اہم پارٹی رہنماوںسرانجام خان، راجہ اشفاق سرور اور راجہ محمد افضل کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جو اس دار فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔ ان کی پاکستان، جمہوریت، عوام اور پارٹی کے لئے بہت خدمات ہیں۔ ان کے رخصت ہونے سے پارٹی میں بڑا خلاء پیدا ہوا ہے۔اللہ تعالی ہمارے ان عزیز ساتھیوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔میاں شہباز شریف نے کہا کہ میں اللہ تعالی کا شکر اداکرتا ہوں کہ پارٹی رہنما اور سابق ایم پی اے حافظ نعمان جھوٹے اور بے بنیاد مقدمہ سے بری ہوگئے ہیں۔ میں ان سمیت دیگر پارٹی رہنماوں کو مبارک دیتا ہوں جو عقوبت خانوں سے رہا ہوئے۔ یہ بریت اور دیگر رہنماوں کی ضمانتیں نیب نیازی گٹھ جوڑ کے جھوٹ اور سیاسی انتقام کا واضح ثبوت ہیں۔ الحمداللہ کرپشن سمیت کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔ مجھے امید ہے کہ انشائاللہ ایک بار پھر اللہ تعالی ہم سب کو سرخرو فرمائے گا۔  جھوٹ، فریب اور سیاسی انتقام اپنی موت آپ مررہا ہے۔ سب سے پہلے ہم اپنے مقبوضہ جموں وکشمیر کے بہادر بھائیوں، بہنوں سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں جو بیک وقت قابض بھارتی افواج کے مظالم اور کورونا کی وبائکا سامنا کررہے ہیںـ: انسانیت سے عاری یہ بھارتی رویہ انتہائی قابل مذمت، شرمناک اور قابل نفرت ہے۔ عالمی برادری خاص طورپر اقوام متحدہ کو اس ضمن میں کردار ادا کرنا ہوگا اور انسانیت کے تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔ ہم بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کو کورونا وائرس کے پھیلاو کا ذمہ دار قرار دینے اور اسلام کے خلاف نفرت کو ہوا دینے کی آر ایس ایس کے زیر اثر بی جے پی حکومت کی سوچی سمجھی سازش کی شدید مذمت کرتے ہیںـ بھارتی حکمرانوں کے اس مسلمان دشمن مذموم رویہ اور سوچ کی اسلامی دنیا کی جانب سے مذمت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ بھارتی حکمرانوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ کورونا کسی مذہب، طبقے، ذات اور سرحد کا پابند نہیں۔ کورونا کے معاملے کو سیاسی، مذہبی یا کوئی اور رنگ نہ دیاجائے اور بلاامتیاز پالیسی اختیار کی جائے۔  ہم مقبوضہ جموں وکشمیر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہیں اور مرحومین کے لئے دعا کرتے ہیں۔میں اس موقع پر اندرون و بیرون ملک کورونا سے وفات پانے والے پاکستانیوں سے بھی اظہار افسوس کرتا ہوں۔ مرحومین کے لئے مغفرت اورپسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔ کورونا کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والے ڈاکٹرز اورطبی عملہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالی تمام مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل دے۔ ان کی یہ عظیم قربانی قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ ہم بلاول بٹھو صاحب اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ صاحب اور سندھ حکومت کو بھی سراہتے ہیں جوکورونا کے خلاف بھرپور جنگ لڑ رہے ہیںـپاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے ـسب سے زیادہ خوشی مجھے اس بات کی ہے کہ قائد محمد نوازشریف کی ہدایت پر ہمارے رہنما اور کارکنان نے نمودونمائش اور تشہیر بازی سے دامن بچایا اور فلاحی وامدادی سرگرمیوں کا دائرہ ملک بھر میں پھیلایا۔ حکومتی سطح پر واضح حکمت عملی کا اب بھی فقدان ہے، لاک ڈاون سمیت ہر معاملے میں کنفیوژن ہے جو عوام کے ریلیف سے لے کر ڈاکٹرزاور طبی عملے کو کٹس کی فراہمی تک عیاں ہےـ قائد  محمد نوازشریف کی ہدایت ہے کہ ملک کے کونے کونے میں فلاحی وامدادی سامان پہنچایا جائے۔ اُن کی ہدایت پر ہر صوبے میںسرکاری ہسپتالوں میں بلا امتیاز ڈاکٹرز اورطبی عملے کو میڈیکل کٹس مہیاکی گئیں۔ یہ سلسلہ جاری ہے۔ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملہ ہمارے ہیروز ہیں، انسانیت کوبچانے کے لئے وہ عظیم تاریخ لکھ رہے ہیں۔ کورونا کے خلاف جنگ میں کامیابی کی شرط اولـہم نے خلوص اور دردمندی کے جذبے سے عوام کی مدد کی خاطر غیرمشروط تعاون کا ہاتھ حکومت کی طرف بڑھایا۔ اسی جذبے سے ہم نے تمام متعلقہ فریقین کی مشاورت سے قومی حکمت عملی مرتب کی، اپوزیشن نے بھی اس کی تائید کی ـمعیشت، کاروباراور عوامی زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے قابل عمل تجاویز پیش کیں ـہماری تجاویز پر بروقت عمل کرکے قوم اور ملک کا بہت بھلا ہوسکتا تھا ـ حکومتی سطح پر واضح حکمت عملی کا اب بھی فقدان ہے، لاک ڈاون سمیت ہر معاملے میں کنفیوژن ہے جو عوام کے ریلیف سے لے کر ڈاکٹرزاور طبی عملے کو کٹس کی فراہمی تک عیاں ہےـیہ کنفیوژن معیشت سے لے کر معاشی پیکجز اور پالیسی ریٹ کے تعین تک واضح نظر آرہا ہے ـوزیراعظم عمران نیازی  کے دماغ میں موجود کنفیوژن کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہونے کا خطرہ ہے ـ واضح سوچ اور حکمت عملی نہ ہونے سے صورتحال خدانخواستہ مزید گھمبیر ہوتی جائے گی ـ تحریک انصاف حکومت اٹھارہ ماہ سے کسی معاشی سمت سے محروم ہے جس کی وجہ سے جاری بحران نے کورونا وائرس کے اثرات کو مزید مہلک بنادیا ہےـ ملک محض ٹیلی تھان سے نہیں چل سکتا، مربوط اور مضبوط معاشی وانتظامی حکمت عملی درکار ہےـکورونا اوراس کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لئے آج تک حکومتی سطح پر نہ حکمت ہے اور نہ ہی عمل ہےـمزدور، دیہاڑی دار اور غریب حکومتی ریلیف اور امداد کے انتظار میں ہیںـ ڈاکٹرز الگ پریشان ہیں کہ لاک ڈاون کی مبہم پالیسی سے کورونا پھیل سکتا ہے ـیہ فیصلہ کن وقت ہے، کورونا کا اتنی تیزی سے پھیلنا دہشت ناک ہےـہمارامطالبہ ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کوفوری منتقل کیاجائے ـپٹرول، ڈیزل کی قیمت 50 روپے فی لٹر کی جائے ـ بجلی، گیس کی قیمت میں پچاس فیصد یا ایک تہائی کمی کی جائے ـ ان اقدامات سے معاشی دباو اور مہنگائی میں کمی آئے گی، عوام کو ریلیف مل سکتا ہے ـہمارا مطالبہ ہے کہ ملک بھر میں لوکل گورنمٹس بحال کی جائیں ـ لوکل گورنمنٹ موجودہ حالات میں عوام کو ریلیف پہنچانے کا سب سے موثر ذریعہ ہے ـ لوکل گورنمنٹ تربیت یافتہ افرادی قوت سے لیس ملک گیر آئینی ڈھانچہ جو اس وقت سیاست کی نذر ہورہا ہےـ صنعتوں کے لئے پیکجز ضرور دیں لیکن عام آدمی کو کب اور کیا ریلیف ملے گا؟ اس پر بھی کوئی اقدام کریں ـ لاک ڈاون کے ساتھ متبادل معاشی اور ریلیف فراہم کرنے کی حکمت عملی نہ ہونے سے عوام پر معاشی دباو بڑھ رہا ہے ـ وزیراعظم کا کام بھوک اور موت کی ماکیٹنگ کرنا اور اس سے قوم کو ڈرانا نہیں ـ وزیراعظم کا کام قوم بچاو اور معیشت چلاو حکمت عملی دینا ہےـ لیکن وزیراعظم کی حکمت عملی آٹا اور چینی کے ڈاکے میں نظر آئی ـآٹا اور چینی سکینڈل کے اصل ذمہ دار وزیراعظم عمران نیازی اور عثمان بزدار ہیں ـ تحقیقاتی کمشن، ایف آئی اے اور نیب کی انکوائری اصل کرداروں کو بچانے اور توجہ ہٹانے کے لئے ہے ـ پاکستان مسلم لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آٹا چینی ڈکیتی کے اصل کردار اور حقائق بے نقاب کرے گی۔ اس مقصد کے لئے شاہد خاقان عباسی اور انجینئر خرم دستگیر خان تحقیقاتی کمشن میں پیش ہوں گے ـ آئین کے اختیارات عدلیہ، انتظامیہ اور پارلیمنٹ میں تقسیم ہیں جبکہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون تصور ہوتا ہے لیکن میڈیا کو اس وقت بدترین سینسرشپ اور معاشی بحران کا سامنا ہےـایک طرف میڈیا کی آئینی آزادیاں سلب ہیں تو دوسری جانب ان کو شدید معاشی دباو کا سامنا ہے ـمیرا مطالبہ ہے کہ سٹیٹ بنک میڈیا کو بلا سود قرض کی سہولت دے تاکہ ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی ہوسکے ـحکومت میڈیا کا لاک ڈاون ختم کرے، میر شکیل الرحمن کو رہا کرےـ میڈیا کے واجبات ادا کئے جائیں اور میڈیا کی طاقت قوم کو کورونا سے بچانے کے لئے بروئے کار لائےـ سپیکر قومی اسمبلی کا وزیراعظم نے لاک ڈاون کیا ہوا ہے، کابینہ کا اجلاس ہوسکتا ہے تو پارلیمان کا کیوں نہیں؟ـ حکومت قومی حکمت عملی اب تک نہیں بنا سکی، پارلیمان کا فوری اجلاس بلایاجائے اور قومی حکمت عملی بنائی جائے۔  قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے ہم نے ریکوزیشن جمع کرادی ہےـ آخر میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ تاریخ گواہی دے گی کہ سیاست کس نے کی اور کس نے قوم کے حق کی ڈیوٹی نبھائی ـ ہمارا پختہ عہد ہے کہ اپنی قوم اور ملک کے لئے نیک نیتی سے کردار ادا کرتے رہیں گے ـ سیاسی مخالفت پر جتنا چاہے گنَد اُچھالاجائے، کردار کُشی کی جائے، ہم سچ اور حق بیان کرتے رہیں گے ـ میری آپ سے یہی عرض ہوگی کہ عوام کی بلا امتیازخدمت میں کوئی کسر اٹھانہ رکھیں ـ ضرورت مندوں، بالخصوص سفید پوش خاندانوں کے گھر امداد پہنچائیں ـ حکومت کیا کررہی ہے تاریخ اور قوم دیکھ رہی ہے ـ ہم نے اپنا فرض ادا کرنا ہے، اور کرتے چلے جانا ہے ـ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کھرے جذبے اور باصلاحیت افراد کی جماعت ہے۔ آپ نے پہلے بھی مشکل حالات کا منہ پھیرا ہے۔ آپ آج بھی یہ کرسکتے ہیں۔رمضان المبارک کی آمد ہے۔ اس میں دعا کریں کہ اللہ تعالی ہمیں اس وباء اور آزمائش سے نجات دے۔